: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(ایجنسیز) بیجنگ: چینی حکام نے سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کی چوہوں اور دیگر حشرات سے حفاظت کے لئے خصوصی تربیت یافتہ بلیاں بھرتی کی ہیں۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ میں واقع سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھنے کے لئے 180 بلیوں کو عجائب گھر میں چھوڑ رکھا ہے۔ عجائب گھر کا عملہ ان
بلیوں کو خوراک، ویکسین، وٹامنز دیتا ہے۔ یہ بلیاں نہ صرف عجائب گھر کو چوہوں اور حشرات سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں بلکہ یہ عجائب گھر میں موجود پالتو پرندوں کو بھی نقصان نہیں پہنچاتی۔
عجائب گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ بلیوں کے عجائب گھر میں موجود ثقافتی نوادارت کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے آثار تاحال نہیں ملے ہیں تاہم ان بلیوں سے عجائب گھر آنے والے سیاحوں کو کسی حد تک خطرہ ہوسکتا ہے۔